پشاور (جیوڈیسک) خیبرپختونخوا کی بارہ رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا۔ گورنر خیبرپختونخوا نے وزرا سے حلف لیا۔ خیبر پختونخوا کی بارہ رکنی کابینہ کی حلف برداری تقریب گورنر ہاس میں منعقد ہوئی۔ حلف اٹھانے والوں میں سات تحریک انصاف، دو قومی وطن پارٹی، دو جماعت اسلامی اور ایک عوامی جمہوری اتحاد کے وزیر شامل ہیں۔
کابینہ میں شامل ہونے والے نئے وزرا میں شوکت یوسفزئی، شاہ فرمان، اسراراللہ گنڈاپور، عاطف خان، یوسف ایوب، امین اللہ گنڈاپور، حبیب الرحمان، عنایت اللہ، بخت بیدار، ابرار، شہررام ترکئی اور محمود خان شامل ہیں۔
قومی وطن پارٹی کے سکندر شیر پا اور جماعت اسلامی کے سراج الحق پہلے ہی سینئر وزرا کی حیثیت سے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا چکے ہیں۔ تقریب کے بعد ذرایع سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہا کہ کوشش ہے کہ عوام دوست بجٹ پیش کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ سیلاب کی روک تھام کیلئے اقدامات مکمل کر لئے ہیں۔