اسلام آباد (جیوڈیسک) پاک ترک بزنس کونسل کے بانی ترگت بایان کا کہنا ہے کہ ترکی پاکستان میں آئندہ 3 سالوں میں 1 ارب ڈالر سرمایہ کاری کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ اسلام آباد میں پاک ترک بزنس کونسل کے بانی ترگت بایان نے سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین محمد زبیر سے ملاقات کی۔
ترگت بایان کا کہنا تھا کہ ترکی اب تک پاکستان میں 37 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کرچکا ہے جبکہ آئندہ 3 سالوں میں ترکی پاکستان میں توانائی، ٹیکسٹائل اور کار سازی کے شعبے کاروبار کرنا چاہتا ہے۔ ترگت بایان نے مزید بتایا کہ پاکستان میں ترک ٹی وی چینل کے لائسنس کی درخواست دے چکا ہے۔