پاکستان کے 18 کروڑ عوام آئندہ عام انتخابات میں لیٹروں کومسترد کرکے محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا ساتھ دیں ،روحیل اکبر

تحریک تحفظ پاکستان کے مرکزی جوائنٹ سیکریٹری اطلاعات روحیل اکبرنے کہا ہے کہ پاکستان کے 18 کروڑ عوام آئندہ عام انتخابات میں لیٹروں کومسترد کرکے ملکی معیشت کی بہتری بجلی وگیس کی لوڈشیڈنگ کے خاتمہ اور ملک کی مضبوطی کے لئے محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا ساتھ دیں کیونکہ وہ اب پاکستان کوخوشحالی کے دور میں دیکھنا چاہتے ہیں۔

ہے اپنے ایک جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ الٹے سیدھے اعدادوشمار دے کر پاکستانی عوام کو گمراہ کرنے والے نیب زدہ سیاستدانوں کو 11مئی کو اپنی مقبولیت کا پتہ چل جائے گا جھوٹ کی سیاست کا دور گذرچکا ہے۔

کیونکہ خوابوں میں سوئے ہوئے سیاست دان دس سال میں نالنگ سولنگ بجلی جیسے بنیادی مسائل کو حل کرنے کی بجائے آج بھی ان بنیادی ضروریات کے نام پر اپنی سیاست چمکار ہے ہیں دس سالوں میں پاکستان کے مسائل تو حل نہ ہوئے ان کی تجوریاں جائیدادیں کروڑوں اربوں روپے تک جاپہنچی روپے پیسے کے بل بوتے پر الیکشن جیتنے کے خواب محض طفل تسلیوں کے سواکچھ بھی نہیں