پاکستان نے 2018 کے ورلڈ کپ کی میزبانی کے لئے درخواست دے دی

Zaka Ashraf

Zaka Ashraf

لاہور(جیوڈیسک)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ چوہدری ذکا اشرف کا کہنا ہے کہ کرکٹ ورلڈ کپ 2018 کی میزبانی کے لئے آئی سی سی کو درخواست دی ہے اور کرکٹ گورننگ باڈی نے معاملہ ایک کمیٹی کے سپرد بھی کر دیا ہے۔

آئی سی سی اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپسی پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں ذکا اشرف کا کہنا تھا کہ پاکستان کے دورے کے لئے کچھ اور ممالک سے بھی بات ہوئی لیکن ابھی کوئی خاص پیش رفت نہیں ہو سکی۔

ذکا اشرف کا کہنا تھا کہ اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا پانے والے کرکٹرز کو اپنی سزا تو پوری کرنا ہی ہو گی۔ پھر دیکھیں گے کہ ان کا مستقبل کیا ہو سکتا ہے۔ لیکن اس طرح سزا ملنے سے باقی کرکٹرز کے لئے بھی ایک مثال بن گئی ہے۔