پاکستان 2020 تک 200 جوہری ہتھیار حاصل کر لیگا، بھارتی

Nuclear Weapons

Nuclear Weapons

کراچی (جیوڈیسک) بھارتی امریکی تھنک ٹینک کی رپورٹ کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان 2020 تک 200 سے زائد جوہری ہتھیار کا حامل ہوگا۔ امریکی تھنک ٹینک کونسل آن فارن ریلیشن نے کہا کہ دنیا میں سب سے تیز جوہری ہتھیاروں کا پروگرام پاکستان کا ہے۔

اور 2020 تک اس کے پاس 200 سے زائد جوہری آلات تیار کرنے کا جوہری مواد موجود ہے۔ کئی ممالک اپنے جوہری ہتھیاروں میں کمی لا رہے ہیں جب کہ ایشیاء میں اس اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے اور پاکستان سرفہرست ہے۔ میسن یونیورسٹی کے گریگوری کی طرف سے تحریر رپورٹ میں جنوبی ایشیا کی نشاندہی کی ہے۔

کہ غیر حل طلب علاقائی تنازعات، سرحد پار سے دہشت گردی، اور جوہری اسلحے میں اضافہ کے دھماکا خیز مرکب کی وجہ سے اسٹریٹجک استحکام میں خرابی کے خدشات ہیں۔ پاکستان نے جوہری وار ہیڈز کیلئے 11 ڈلیوری سسٹم نصب یا تیا ر کیے جن میںہوائی جہاز، بیلسٹک میزائل اور کروز میزائل شامل ہیں۔

پاکستان نے باضابطہ طور پراسکو واضح نہیں کہ کس صورت حال میں ایٹمی ہتھیار استعمال کریں گے۔ لیکن پاکستان کی ان ہتھیاروں کی تیاری کی بنیادی وجہ بھارت کی طرف سے اپنی سالمیت کے خطرہ ہے۔ بھارت کے پاس 90 سے 110 جب کہ چین کے پاس 250 جوہری وار ہیڈز ہے۔