اسلام آباد(جیوڈیسک)پاکستان 24 مئی کو آئی ایم ایف کو 39 کروڑ ڈالر کی ادائیگی کرے گا جبکہ 28 جون کو مزید 14 کروڑ ڈالر واپس کیے جائیں گے۔ اسلام آباد میں وزارت خزانہ کے ذرائع نے کو بتایاکہ جولائی سے جون تک آئی ایم ایف کو ایک ارب 39 کروڑ ڈالر سے زائد کا قرض واپس کرنا تھا تاہم ا ب تک 85 کروڑ ڈالر واپس کیے جاچکے ہیں۔
جبکہ آئندہ مالی سال 3 ارب 9 کروڑ ڈالر کا قرض واپس کرنا ہوگا۔ مالی سال2013-14 میں آئی ایم ایف کو 3 ارب 43 کروڑ ڈالر کی ادائیگی کرنا ہوگی۔ مالی سال 15-2014 میں آئی ایم ایف کا ایک ارب 35 کروڑ ڈالر کا قرض واپس کرنا ہوگا۔ جبکہ 16-2015 میں 6 کروڑ ڈالر واپس کرنا ہوں گے۔