ناٹنگھم (جیوڈیسک) پاکستان نے 3 ملکی انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا، فائنل میں گرین شرٹس نے انگلینڈ کو 192 رنز کے بھاری مارجن سے ہرا دیا۔ ناٹنگھم میں پاکستان انڈر 19 نے 343 رنز اسکور کیے، سمیع اسلم نے 110، شایان جہانگیر نے 85 اور کامران غلام نے 61 رنز اسکور کیے۔
انگلینڈ کی انڈر 19 ٹیم 151 رنز بنا سکی، رائن ہگنز نے 70 رنز اسکور کیے، پاکستان کی طرف سے ظفر گوہر نے 4 ، حسین طلعت نے 3 اور محمد آفتاب نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔