ابوظہبی (جیوڈیسک) پاکستان نے ساوتھ افریقا کو پہلے ٹیسٹ میں سات وکٹ سے شکست دی، مین آف دی میچ خرم منظور رہے۔ پاکستان کے شاہینوں نے میچ بھی جیتا،دل بھی، اور عید کی خوشی دو بالا کر دی۔ ابوظہبی ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم چھائی رہی، کھلاڑیوں کا کچھ اورہی رنگ دکھائی دیا، ٹیسٹ میں جہاں خرم منظور اورکپتان مصباح الحق کی سنچریوں نے جان ڈال دی تو وہیں بالرز کا روپ بھی الگ ہی تھا، دوسری اننگز میں ساوتھ افریقا کی بیٹنگ لائن ڈگمگا گئی، چوتھے روز 72 رنز چار کھلاڑی آوٹ سے شروع ہونے والی انگزمیں بیٹسمین محض 160 رنز کاہی اضافہ کرسکے اور پوری ٹیم 232 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔
ڈی ویلیرز 90رنز کے ساتھ ٹاپ اسکور رہے۔ پاکستان کے سعید اجمل نے میچ میں 6 اور ذوالفقار بابر نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستان میچ جیتنے کے لئے اصرف 40 رنز کا ہد ف ملا۔ پاکستان کے بھی تین کھلاڑی صرف سات رنز پرآوٹ ہوگئے تاہم کپتان مصباح الحق ایک بار پھر جنوبی افریقا کے بالرز کے آڑے آگئے اور دوچھکوں اور دو چوکوں لگا کر پاکستان کو فتح سے ہمکنار کیا۔ اورپنر خرم منظور مین آف دی میچ قرار پائے۔