اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستانی جامعات کی عالمی رینکنگ جاری کر دی گئی، پاکستان کی 7 جامعات ایشیا کی 250 بہترین یونیورسٹیوں میں شامل ہوگئیں۔ اسلام آباد ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے مطابق عالمی رینکنگ میں پاکستان کی 7 یونیورسٹیاں ایشیا کی 250 بہترین یونیورسٹیوں میں شامل ہیں۔
زراعت اور جنگلات کے شعبے میں 3 یونیورسٹیاں 200 بہترین یونیورسٹیوں کی فہرست میں شامل ہیں۔ رینکنگ کے مطابق قائداعظم یونیورسٹی 119 ویں، نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی 120 ویں، آغا خان یونیورسٹی 152 ویں جبکہ پنجاب یونیورسٹی کا ایشیائی رینکنگ فہرست میں 201 نمبر ہے۔
ڈاکٹر جاوید لغاری نے کہا ہے کہ گزشتہ سال پاکستان کی 6 یونیورسٹیاں ایشیا کی 300 بہترین یونیورسٹیوں کی فہرست میں شامل تھیں تاہم اس سال ملک کی 7 یونیورسٹیاں ایشیا کی 250 بہترین یونیورسٹیوں میں شامل ہیں۔