لاہور (جیوڈیسک) توڑ پھوڑ بلاسٹر گلو بٹ کا کہنا ہے پاکستان سمیت بیرون ملک سے فلموں کی آفر ہوئی ہے، وطن کے لئے کسی فلم میں کام کیا تو معاوضہ نہیں لوں گا، ایسا لگتا ہے جیسے پوری دنیا میں وہ ہی دہشت گرد ہے۔
گلو بٹ نے لاہور میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ایسا لگتا ہے جیسے وہ پوری دنیا کا دہشت گرد ہے، میڈیا میری مونچھیں کاٹنا چاہتا ہے تو کاٹ دے، پاکستان سمیت بیرون ملک سے فلموں کی آفر ہوئی ہے اگر وطن کے لئے کسی فلم میں کام کیا تو معاوضہ نہیں لوں گا۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت میں گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کے حوالے سے گلوبٹ کے خلاف فائنل بحث 30 اکتوبرکو ہوگی۔