لاہور : پاکستان ایوارڈ اکیڈمی کے زیراہتمام سینئر اداکار شفقت چیمہ کی 900 فلموں میں کارکردگی کو سراہتے ہوئے مقامی ہوٹل میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
ایوارڈ تقریب میں ہدایتکار سیدنور، ڈریس ڈیزائنر بی جی، اقبال چودھری، نواز چیمہ، ارشد نسیم بٹ، ادیب جاوددانی، شہریار چیمہ، محمد امین، میاں سہیل اسماعیل، حنیف جوئیہ، اچھی خان، سلمان خان، کامران اعجاز چودھری سمیت فلم و ڈرامہ شوبز اور دیگر شعبہ زندگی کی معروف شخصیات نے شرکت کی۔
تقریب کے مہمان خصوصی اقبال چودھری نے شفقت چیمہ کی مجموعی کارکردگی کے حوالے سے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارے ملک کی فلم انڈسٹری کا وہ ستارہ ہیں جن کے بغیر کوئی فلم مکمل نہیں ہوتی، جو بھی رول کریں اس میں جان ڈال دیتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ بیشتر ڈائیلاگ ان کی وجہ سے مشہور ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ یہ سدابہار فنکار ہے اس کا کوئی ثانی نہیں، ہماری فلم انڈسٹری کو موجودہ بحران سے نکالنے میں بھی اہم رول ادا کر سکتے ہیں لہٰذا میں سید نور سمیت دیگر حضرات سے گزارش کروں گا کہ وہ پاکستان میں شوبز انڈسٹری کی بحالی کیلئے آگے آئیں اور ایک بار پھر اس میں جان ڈالیں۔#