پاکستانی (جیوڈیسک) اداکارہ ہومائمہ ملک بالی ووڈ جا پہنچیں، ہدائتکار کنال دیش مکھ کی فلم میں عمران ہاشمی کے مد مقابل کام کریں گی۔ ممبئی دو ہزار گیارہ میں ریلیز ہونے والی شعیب منصور کی سپر ہٹ فلم “بول” میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی ہومائمہ ملک بھارتی فلوں میں کام کرنے کی خواہشمند تھیں اور آخر کار ان کی یہ خواہش پوری ہو گئی۔
اور ہدائتکار کنال دیش مکھ نے انہیں اپنی آنے والی فلم میں انہیں کاسٹ کر لیا۔ فلم کا نام ابھی نہیں رکھا گیا۔ ہومائمہ بالی ووڈ اداکار عمران ہاشمی کے ساتھ کام کرنے کے لئے کافی پرجوش ہیں۔