کراچی (اسٹاف رپورٹر) امریکی تحقیقاتی ایجنسی ایف بی آئی کی جانب سے کیلیفورنیا میں معذوروں کے مرکز پر فائرنگ کے دوران پولیس فائرنگ سے ہلاک ہونے والی خاتون تاشفین ملک کو حملہ آور قرار دیئے جانے اور اس کا تعلق پاکستان سے جوڑتے ہوئے اسے داعش کے امیر سے دہشتگردی کی تربیت حاصل کرنے والی خاتوں ثابت کرنے پر اظہار تشویش کرتے ہوئے محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے کہا کہ اس قسم کے واقعات دنیا بھر میں اسلام اور مسلمانوں کیخلاف منفی جذبات و تاثرات اور اشتعال انگیزی و شر پسندی پیدا کرنے کی سازش ہیں جس کے پیچھے اسلام دشمن سامراجی قوتوں کا ہاتھ ہے جبکہ پاکستان کے ناقص حکومتی و انتظامی نظام کی وجہ سے نمو پانے والی کرپشن کی وجہ پاکستانی شہریت ‘ شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کے حصول کی آسانی دنیا بھر کے دہشتگردوں کا پاکستان سے تعلق ثابت کرنے میں معاون و مددگار ہے اسلئے پاکستان کے عالمی وقار ‘ قومی مفادات اور عوام ومستقبل کے تحفظ کیلئے کرپشن سے نجات ضروری ہے جس کیلئے ایم آر پی کے پیش کردہ فارمولے کے تحت انتظامی ڈھانچے اور حکومتی ‘ جمہوری و سیاسی نظام کی ازسرِنو اصلاح و تشکیل کے ساتھ غیر قانونی طور پر مقیم تمام خارجیوں کے ان کے وطن واپسی اورآئین و قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کی بھی ضرورت ہے۔
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جونا گڑھ سے تعلق رکھنے والے سینئر صحافی ‘ ادیب ‘ سفر نامہ نگار و معروف کالم نگار قاضی اختر جونا گڑھی کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر نے کہا کہ طویل عرصہ سے علیل قاضی اختر جونا گڑھی کی صحافتی و ادبی خدمات کو ہمیشہ یادرکھا جائے گا انہوں نے ہمیشہ نظریاتی و اصولی صحافت کرتے ہوئے عوامی و قومی مفادات کا تحفظ کیا ۔ یہ بات گجراتی سرکار نے قاضی اختر جونا گڑھی کی سوگوار زوجہ اور معروف کالم نگار رئیس فاطمہ و دیگر لواحقین سے ملاقات اور اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہی ۔سورٹھ ویر امیر سولنگی کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے موقع پر سیاسی رقابت اور بد امنی کے مظاہرے پر اظہار افسو س و مذمت کرتے ہوئے سیاسی جماعتوں نے پاکستان و عوام کے مفاد میں جمہوری رویئے اور تحمل و برداشت کے اظہار کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مقتدرقوتوں سے قومی و مقامی سیاسی و جمہوری جماعتوں تک سب کو سیاسی تربیت کی ضرورت ہے کیونکہ کوئی بھی سیاسی جماعت جمہوری رویوں سے مکمل آشنا اور ان پر کاربند دکھائی نہیں دیتی اور جن کے اپنے رویئے جمہوری نہ ہوں وہ جمہوریت کی بقا اور عوام کی خدمت کیلئے کس طرح کوئی مثبت کردار ادا کرسکتے ہیں۔
کراچی (اسٹاف رپورٹر) بلدیاتی انتخابات کے تیسرے و حتمی مرحلے کو اپنے حق رائے دہی کے ذریعے کامیاب بنانے اور استحصالی سیاستدانوں و روایتی سیاسی جماعتوں پر اظہار عدم اعتماد اور آزاد و سولنگی امیدواروں کو ووٹ کے ذریعے کامیاب بناکرانقلاب و تبدیلی کی بنیاد رکھنے والے سولنگی قوم کے تمام رائے دہندگان کا شکریہ اور کامیاب ہونے والے تمام نمائندوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے پاکستان سولنگی اتحاد کے بزرگ رہنما امیر سولنگی‘ سردار اکرم سولنگی ‘ سردار راحیل سولنگی ‘ سردار شبیر سولنگی ‘ سردار خادم حسین سولنگی‘نعمت اللہ سولنگی ‘ قربان سولنگی ‘ ایاز سولنگی ‘ وڈیرو علی اصغر سولنگی ‘ علی مراد سولنگی ‘ سہراب سولنگی ‘ قربان سولنگی ‘ ذوالفقار سولنگی ‘ سائیں داد سولنگی ‘ نواب سولنگی ‘ عرفان سولنگی ‘ دیدار علی سولنگی ‘ ڈاکٹر قدیر سولنگی ‘ دوست محمد سولنگی ‘ روشن خان سولنگی ‘ نور محمدسولنگی ‘عبدالخالق سولنگی ‘ احمد نواز سولنگی ‘ یوسف سولنگی‘ارباب سولنگی ‘ ایازسولنگی ‘حاجی خان سولنگی‘جمعہ خان سولنگی‘صالح محمد سولنگی ‘ نواب سولنگی‘ گل حسن سولنگی ‘ جام فیاض سولنگی ‘ علی محمد سولنگی ‘ حاجی خان سولنگی ‘ راجہ ڈاہر سولنگی ‘ خادم سولنگی ایڈوکیٹ ‘ عرفان سولنگی ‘ ایڈوکیٹ دیدار سولنگی ودیگر نے کہا کہ عوام استحصالیوں کیخلاف متحدویکجا ہوکرووٹ کے ذریعے ان کا احتساب کرے تو تبدیلی اور خوشحال مستقبل ممکن ہے جس کی مثال سولنگی قوم نے اپنے ووٹوں کے ذریعے انقلاب کی بنیاد رکھ کردنیا کے سامنے پیش کردی ہے۔
کراچی (اسٹاف رپورٹر) بلدیاتی انتخابات کے تیسرے و حتمی مرحلے میں سندھ اور پنجاب میں ہونے والی بے ضابطگی و بد امنی پر اظہار افسوس کرتے ہوئے پاکستان راجونی اتحاد میں شامل اتحادی جماعت محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد امیر پٹی ‘ پاکستان خاصخیلی اتحاد کے سربراہ سردار غلام مصطفی سولنگی ‘ پاکستان سولنگی اتحاد کے رہنما امیر سولنگی ‘ پاکستان مارواڑی اتحاد کے رہنما اقبال ٹائیگر مارواڑی ‘پاکستان راجپوت اتحاد کے رہنما عارف راجپوت ‘پاکستان میمن اتحاد کے رہنما عدنان میمن ‘بلوچ اتحاد کے رہنما صدیق بلوچ ‘ پاکستان ارائیں اتحاد کے رہنما اشتیاق ارائیں ‘ پاکستان تنولی اتحاد کے رہنما یحییٰ خانجی تنولی اور نیشنل پیس کمیشن ہیومن رائٹس ونگ کے مرکزی صدر حاجی امیر علی خواجہ و دیگر نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو شفاف و غیر جانبدارانہ انتخابات میں ناکام اور نااہل قرار دیتے ہوئے ایم آر پی کے پیش کردہ فارمولے کے تحت سابق تمام سابق صوبائی چیف جسٹس اور سابق چیف جسٹس آف پاکستان پر مشتمل الیکشن کونسل کے ماتحت کرنے اور اس کی ازسر نو تشکیل کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت کے نام پر اقتدار پانے والے جمہوری رویہ اختیار کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو آزاد‘ خومختار اور غیر جانبدار ادارہ بنانے کیلئے بھی کردار ادا کریں۔