اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان نے افغان صدارتی امیدوار کے قافلے پر حملے سے متعلق الزامات مسترد کر دیے۔ ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم نے کہا ہے کہ بعض افغان عناصر پاکستان کو بدنام کرنے کا کوئی موقع جانے نہیں دیتے۔
ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم نے کہا ہے کہ افغان صدارتی امیدوار کے قافلے پر حملے میں پاکستان کے ملوث ہونے کے الزامات مسترد کرتے ہیں۔ افغانستان کی جانب سے انتخابات میں تعطل پیدا کرنے کے الزامات بھی مسترد کرتے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ افغانستان کے ایسے غیر ذمہ دارانہ الزامات پر گہری مایوسی ہوئی۔
افغان حکام اپنی سیکیورٹی ناکامی کا دوسرے پر الزام لگاتے ہیں۔ بعض افغان عناصر پاکستان کو بدنام کرنے کا کوئی موقع جانے نہیں دیتے۔