پاکستان میں موجود ہرافغانی مہاجر نہیں، یواین ایچ سی آر

Quetta

Quetta

کوئٹہ (جیوڈیسک) اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے افغان مہاجرین کی پاکستان میں سربراہ مایا امیراٹنگا نے کہا ہے کہ پاکستان میں مقیم افغان مہاجرین کو امسال دسمبر تک واپس نہیں بھیجا جاسکتا، پندرہ لاکھ مہاجرین کو جبری طور پرافغانستان واپس بھیجنا مناسب اقدام ۔نہیں ہوگا

اے آر وائی نیوز سے کوئٹہ میں خصوصی گفتگو کے دوران یو این ایچ سی آر پاکستان کی سربراہ مایا ٹنگا کا کہنا تھا کہ مہاجرین کو جاری ہونے والے پی او آر کارڈز کی معیاد31 دسمبر 2015 تک ہے اور اس سہہ فریقی معاہدے کے تحت مہاجرین کو معیار ختم ہونے سے پہلے نہیں نکالا جاسکتا۔

ان کا کہناتھا کہ پندرہ لاکھ مہاجرین کو جبری طور پرافغانستان واپس بھیجنا مناسب اقدام نہیں ہوگا حکومتِ پاکستان کو پی او آر کارڈز کی معیاد میں مزید توسیع دینے پرقائل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

اس سے قبل تربیتی پروگرام میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے یو این ایچ سی آر کے نمائندوں کا کہنا تھاکہ نان رجسٹرڈ افغان باشندے مہاجرین نہیں ہیں اورپاکستانی حکومت انہیں پکڑکرنکالنے کا اختیاررکھتی ہے۔ مایہ ٹنگا یواین ایچ سی آر افغان مہاجرین کی رضا کارانہ واپسی کا عمل کو جاری رکھنے کا خواہاں ہے۔