باڑہ(جیوڈیسک) خیبر ایجنسی میں پاک افغان سرحد طورخم کو انتخابات کیلئے کل 10مئی کے شام سے 12مئی صبح تک بندکیا جائیگا۔
سیکورٹی ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے ملک میں عام انتخابات کیلئے خیبر ایجنسی میں پاک افغان سرحد طورخم کو 10مئی شام 6بجے سے 12مئی صبح تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
جس کے نتیجے میں افغانستان کو ہر قسم کی آمد ورفت معطل ہوگی۔حفاظتی انتظامات کیلئے بارڈر پر اضافی نفری بھی تعینات کی جائیگی۔