پاکستان افغان کونسل اور طالبان میں مذاکرات کیلئے تعاون کرے،حامد کرزئی

Hamid Karzai

Hamid Karzai

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان مستحکم افغانستان کا خواہاں ہے، حامد کرزئی کا دورہ دونوں ممالک کے لیے اہمیت کا حامل ہے۔ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ باہمی تعلقات بڑھانے کے لیے سنجیدہ ہیں،صدر کرزئی اہم وقت میں پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔

پاکستان اور افغانستان کی خوشحالی ایک دوسرے سے منسلک ہے ۔2014 افغانستان کے لیے بہت اہم ہے۔ اس موقع پر افغان صدر حامد کرزئی نے نواز شریف کو الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد دی اور عزت افزائی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ انھوں نے کہا کہ دونوں ممالک دہشت گردی کے خلاف مشترکہ کوشش کریں گے۔

پاکستان کی جانب سے تعاون کیلئے پر امید ہیں، انھوں نے کہا کہ ہم نے دونوں ممالک کے درمیان تمام اہم ایشوز پر بات کی ہے۔ انھوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت پاکستان افغان کونسل اور طالبان میں مذاکرات کے لیے ہر ممکن تعاون کرے گا اور یہ ایشو میرے دورے کی ترجیحات میں شامل ہے۔حامد کرزئی نے پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف کو دورہ افغانستان کی دعوت دی. دہشت گردی دونوں ممالک کا بنیادی مسئلہ ہے،