لاہور(جیوڈیسک)افغانستا ن میں کرکٹ کے فروغ کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ اور افغانستان کرکٹ بورڈ کے درمیان مفاہمت کی یادہاشت پر دستخط ہوگئے ہیں ،پاکستان کرکٹ بورڈ اور افغانستان بورڈ کے درمیان معاہدے کی تقریب لاہور میں ہوئی ۔
معاہدے کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ افغانستان میں امپائرز ، کوچز اور کیوریٹرز کو ٹرینگ دے گا۔ اس کے علاوہ افغانستان کے نمایاں کرکٹرز پی سی بی کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بھی تربیت دی جائے گی۔ مفاہمت کی یادہاشت پر پی سی بی کی جانب سے سبحان احمد اور افغانستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے علی نور نے دستخط کئے۔