کابل (جیوڈیسک) افغان صوبے ننگر ہار میں امریکی ڈرون حملے میں پاکستان اور افغانستان کے لئے داعش کا امیر حافظ سعید ہلاک ہو گیا۔
افغان انٹیلی جنس حکام کے مطابق ننگر ہار میں امریکی ڈرون حملے میں افغانستان کے لئے داعش کا امیر حافظ سعید ہلاک ہو گیا۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ حافظ سعید کا تعلق پاکستان کی اورکزئی ایجنسی سے تھا اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ ملا فضل اللہ سے اختلافات کے بعد وہ داعش میں شامل ہو گیا تھا۔ حافظ سعید افغانستان کے ساتھ ساتھ پاکستان میں بھی داعش کا امیر تھا۔
واضح رہے کہ 2 روز قبل بھی افغان صوبے ننگر ہار میں ہی امریکی ڈرون حملے میں ٹی ٹی پی کا سابق ترجمان شاہد اللہ شاہد بھی 25 ساتھیوں سمیت ہلاک ہو گیا تھا۔