پشاور (جیوڈیسک) پشاور پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 60 افغان باشندوں سمیت 100 سے زیادہ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔
پولیس حکام کے مطابق سرچ آُپریشنز سٹی، کینٹ اور رول سرکلز میں کئے گئے۔ آپریشن کے دوران مختلف علاقوں سے 60 افغان باشندوں کو چودہ فارن ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا۔
جبکہ مطلوب ملزمان سمیت 100 سے زیادہ مشتبہ افراد کو حراست میں یا گیا۔ لاوڈ سپیکرایکٹ میں 3 جبکہ جائیداد کے کوائف جمع نہ کرانے پر 16 افراد کو حراست میں لیا گیا۔