رحیم یار خان : روٹری انٹرنیشنل کی پاکستان پولیو کمیٹی کے رکن ممتاز بیگ نے بنجاب سندھ بار ڈرکوٹ سبزل پولیو چیک پوسٹ میں پولیو آگاہی مہم کے سلسلہ میں ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال پولیو وائرس میں 84 فیصد کمی والدین کے تعاون، پولیو ورکرز کی محنت اور سماجی اداروں کی جانب سے مسلسل آگاہی مہموں کی وجہ سے ممکن ہوئی ہے۔
پاکستان اور افغانستان کے علاوہ پوری دنیا سے اس موذی مرض کا خاتمہ ہو چکا ہے۔گزشتہ برس دنیا میں 71 پولیو زدگان کی تصدیق ہوئی جن میں سے 52کا تعلق پاکستان اور19کا افغانستان سے ہے۔ جبکہ سال 2014میں دنیا میں 359 بچے پولیو سے معذور ہوئے تھے جن میں سے 306پاکستان اور 28افغانستان میںتھے۔روٹری انٹرنیشنل نے دنیا سے پولیو کے خاتمہ کیلئے امسال مزید35ملین ڈالر کی رقم جاری کر دی ہے جس میں سے 11.4ملین ڈالر پاکستان اور6ملین ڈالرزافغانستان میںخرچ کئے جائیں گے یہ رقم ان 3لاکھ 35ہزار ڈالرز کے علاوہ ہے جوپولیوبارے تحقیقی کاموں پر صرف ہوگی۔
Polio Workers
سیاسی و مذہبی رہنماء سول سوسائٹی ،والدین اور اساتذہ وطن عزیز سے پولیو ختم کرنے کیلئے پولیوٹیموں سے تعاون جاری رکھیںاور انسدا د پولیو کی ہر مہم میں اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوںکوپولیو ویکسین کے دو قطرے پلائیں تو رواں سال وطن عزیز بھی پولیو فری ممالک کی فہرست میں شامل ہو سکتے ہیں۔روٹری کلب کی طرف سے پولیو ورکرز کو پولیو کٹس، شرٹس،سٹوری بکس و دیگر تحائف تقسیم کئے گئے۔اس موقع پرشفقات ،محمود،جام اکمل، رئیس فدا، ذوالفقارعلی ودیگر موجود تھے۔
محمد ممتاز بیگ (CNIC No. 31303-6046950-5) سابق ریجنل ہیڈ۔ وائس پریذیڈنٹ۔ الائیڈ بنک لمٹیڈ ممبر۔ پاکستان نیشنل پولیو پلس کمیٹی ۔ روٹری انٹرنیشنل ۔ 115-D، بلاک۔X،سکیم نمبر۔2،گلشن اقبال، رحیم یار خان،پنجاب ،پاکستان۔ فون: 068-5900818، موبائل0300-8672353 ای میل: mmumtazbaig@gmail.com