پاکستانی دباؤ کے باوجود افغانستان نے طالبان کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی نہیں کرائی

Pak,Afghanistan

Pak,Afghanistan

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان کی جانب سے طالبان کیخلاف کارروائی کیلئے دبائو کے بادجود افغانستان نے تاحال کارروائی کی کوئی یقین دہانی نہیں کرائی ہے۔

باخبر ذرائع نے بتایا ہے اس وقت جب شمالی وزیرستان میں طالبان کیخلاف فوجی آپریشن ہو رہا ہے، پاکستان امریکہ، نیٹو اور افغان حکومت پر زور دے رہا ہے کہ افغانستان کی جانب سے سرحد کو سیل کیا جائے اور افغانستان میں پناہ لئے ہوئے طالبان کیخلاف کارروائی کی جائے۔