پاکستان ، افغانستان اور امریکا کی عسکری قیادت کے مذاکرات

Rawalpindi

Rawalpindi

راولپنڈی (جیوڈیسک) پاکستان، افغانستان اور امریکا کی عسکری قیادت کے درمیان مذاکرات میں پاک افغان سرحد کی نگرانی کے طریقہ کار پربات چیت کی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان ، افغانستان اور امریکا کی عسکری قیادت کا اجلاس راولپنڈی میں ہوا۔

اس موقع پر باہمی دلچسپی کے اموراور سیکیورٹی سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا، پاک افغان سرحدی تعاون پر بھی غور ہوا۔پاکستان کی نمائندگی آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کی۔ ایساف کی نمائندگی کمانڈر جنرل جوزف اور افغانستان کی نمائندگی جنرل شیر محمد کریمی نے کی۔