کراچی (جیوڈیسک) پاکستان اور افغانستان تجارتی راہ داری کے طور پر ٹرکوں کی آزمائشی نقل و حمل پر رضامند ہو گئے۔
پاک افغان مشترکہ چیمبر آف کامرس کے جاری اعلامیئے کے مطابق تجارتی راہ داری کے حوالے سے 14 اور 15 فروری کو ہونے والے چھٹے اجلاس میں ٹرکوں کی نقل و حمل کو دونوں ممالک نے آزمائشی بنیادوں پر شروع کرنے کا ارادہ ظاہر کیا۔
مسودے کے مطابق براستہ پاکستان بھارت جانے والے افغانی ٹرکس واپسی پر پاکستانی ایکسپورٹ مصنوعات افغانستان لا سکیں گے جبکہ براستہ افغانستان تاجکستان جانے والے پاکستانی ٹرک واپسی پر تاجکستان اور وسطی ایشیائی ممالک کے ایکسپورٹ کارگو پاکستان لا سکیں گے۔
ٹرکوں کی نقل و حمل کے اس معاہدے کا مسودہ پاکستان ایک ماہ میں تیار کر کے افغانستان کو پیش کر دے گا۔