واشنگٹن (جیوڈیسک) پاکستان اور افغانستان کے لیے امریکی خصوصی نمائندے جیمز ڈوبنر اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے، ان کی جگہ ان کے نائب ڈینئنل فیلڈمین عہدہ سنبھالیں گے۔
امریکی وزیر خارجہ نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ پاکستان اور افغانستان کے لیے امریکا کے خصوصی نمائندے جیمز ڈوبنز اپنے عہدے پر ایک سال گزارنے کے بعد ریٹائر ہورہے ہیں اور ان کی جگہ ان کے نائب ڈین فیلڈمین امریکی خصوصی مندوب برائے پاک افغان کا عہدہ سنبھالیں گے۔