پاکستان کے خلاف بھارتی عزائم وسازشوں کا پردہ چاک ہوچکاہے .. .

RAW

RAW

تحریر : محمداعظم عظیم اعظم
آج مسلسل بھارتی حکمرانوں کی زبانوں سے پاکستان میں انارگی ،دہشت گردی اور فرقہ واریت کو پھیلانے والی سازشوں اور پاکستانی معصوم شہریوں کو را اور اپنے دہشت گردوں کے ہاتھوں دہشت گردی کا نشانہ بناکراِنہیں قبرکی آغوش میں پہنچادینے والے عوامل میں ملوث ہونے اورپھر سینہ جوڑی سے اپنے دہشت گردانہ عزائم اور سازشوں کو برملا تسلیم کئے جانے کے اعلانات اور بیانات سے یہ واضح ہوگیاہے ہمارے یہاں پچھلے کئی سالوں سے جتنے بھی دہشت گردی کے المناک واقعات رونماہوئے ہیں اِن سب میں بھارت پوری طرح سے ملوث رہاہے۔

یوںآج اِس نقطے پر ہمارے سب ہی مقتدرحلقے پوری طرح سے متفق ہوگئے ہیں کہ ہمارا دُشمن سات سمندر پارکا کوئی اورملک نہیں بلکہ آج خود بھارت کے اقرارسے یہ واضح ہوگیاہے کہ پاکستان کااصل دُشمن تو ہمارے پڑوس میں ہی چھپابیٹھاہے اور ہم 68سالوں سے اپنا دُشمن سات سمندرپارکے ممالک میں تلاش کرتے رہے ہیں ۔ اَب اِس پس منظر میںایک خیال یہ بھی جاتاہے کہ ممکن ہے کہ سات سمندرپارکے جس ملک کو ہم اپنادشمن تصورکرتے رہے ہیں اور آج بھی کرتے ہیں وہ بھی ہمارے ہمسائے دشمن ملک بھارت کے ہی کہنے پر وہی سب کچھ کرتارہاہو اور کرتاہے جیساکہ بھارت اس سے کہتارہاہے اور موجودہ زمینی حقائق کی روشنی میںکرنے کوکہتاہے اَب اِس میں کسی کی دورائے ہونااُس کبوترکی طرح ہے جو بلی کو دیکھ کراپنی آنکھیں بندکرکے بیٹھ جاتاہے اور سمجھتاہے کہ یہ جس طرح بلی کو نہ دیکھ کر محفوظ ہے اِسی طرح بلی بھی اِسے نہیں دیکھ رہی ہے

جبکہ حقیقت یہ ہوتی ہے کہ کبوترکے اِس عمل کا بلی فائدہ اٹھاکر اس پر حملہ کرتی ہے اور اِسے اپناترنوالہ بناکر چٹ کرجاتی ہے بھارت کی جانب سے پاکستان دشمنی کی کھلم کھلاتمام حدیں پھلانگ لینے کے بعد اَب ہمیں کبوترکی طرح اپنی آنکھیں بندنہیں کرنی چاہئے بلکہ اپنے دُشمن کا ترنوالہ بننے سے بچنے کا سامان کرتے ہوئے اِسے ایسامنہ توڑ اور سرپھوڑجواب دیتے ہوئے اِس کو ایسی شکست دینی چاہئے کہ اِس کے اوسان خطاہوجائیں اور پھر یہ ہماری جانب کبھی بھی میلی آنکھ سے نہ دیکھ سکے۔ بہرحال !پچھلی کئی دہائیوں سے بھارت کی ہمارے صوبوں، شہروں اور علاقوں میں ہونے والی دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہونے جیسے بہت سے معاملات میں ہِچرمِچر کا مظاہر ہ کرنے والے ہمارے حکمرانوں ، سیاستدانوں ، قومی اداروں ، عوام اور ہمارے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کی بندآنکھیں اَب کھل چکی ہیںجو کہ اچھی بات ہے یقینا اِن کے اِس عمل سے خطے میں بھارت کی جانب سے مسلسل بگڑتاہواطاقت کا توازن اَب بہترہوگااور اِس طرح مستقبل قریب میں پاکستان کو بھارت کو نکیل ڈالنے میں کسی قسم کی دشواری کا سامنابھی نہیں کرناپڑے گااَب یوں خطے کی موجودہ صورت حال میں پاکستان کی طرف سے خطے میںبھارتی سازشوں اور عزائم کو کنٹرول کی امیدہوچلی ہے۔

Sushma Swaraj

Sushma Swaraj

اِس کے ساتھ ہی اِس سے بھی انکار نہیں کہ گزشتہ دِنوں جس طرح بالوں میں سیندور بھری اور ماتھے پر تلک لگائی بھارتی خاتون وزیرخارجہ سشماسوراج نے پاک چین اقتصادی راہداری کی مخالفت میںبھارتی حکمرانوں کے کلیجے میں لگی پاکستان دُشمنی کی آگ کا اِظہار کیا ہے اِس سے یقینا بھارتی حکمرانوں کے پاکستان کے خلاف چھپے عزائم اور سازشوں کا پردہ چاک ہوچکاہے اگرچہ اِن سے قبل بھی کئی بھارتی اہم شخصیات پاک چین اقتصادی راہداری کی مخالفت سمیت پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی میں بھارت کے ملوث ہونے کے بارے میں ایسے بیانات دی چکی ہیں مگر سشماسوراج نے پاک چین اقتصادی راہداری کی مخالفت میں جو اور جتناکہااِس نے تو حدہی کردی ہے اُنہوں نے کہاکہ جب پچھلے دِنوں بھارتی وزیراعظم نریندرمودی چین کے دورِ پر تھے اس دوران بھی ہمارے وزیراعظم نریندرمودی جی نے چین پر واضح کیاتھاکہ بھارت پاکستان اور چین کے درمیان ہونے والے اقتصادی راہداری کے معاہدے اور منصوبے کے سخت خلاف ہے اور بھارت کو اپنی معاشی ترقی اور خوشحالی کو برقراررکھنے کے لئے یہ منصوبہ کسی بھی صورت قابل قبول نہیں ہے

جبکہ اس موقعے پر بھارتی وزیرخارجہ سشماسوراج نے ایک ہندوستانی عورت ہونے کے ناطے بھارتی عوام کی بھی نمائندگی کرتے ہوئے کہاکہ نہ صرف بھارتی حکمران بلکہ بھارتی عوام اور بھارتی انتہاپسندہندوتنظیموں کے شدت پسندعناصر اور بھارتی خفیہ ایجنسیاں سمیت بھارتی فورسز اور بھارت کا سارامیڈیابھی پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبے کی کھل کر مخالفت کرنے کے لئے اپنے تن من دھن کی بھی بازی لگانے سے بازنہیں آئے گا ایسے میں خطے کے ہمسایہ ممالک چین اور پاکستان کو اِس طرح کی بھارتی مخالفت کو سمجھناچاہئے اور یہ جاننے کی کوشش کرنی چاہئے کہ بھارت اِس مخالفت سے خطے میں اپنے کن مفادات کا تحفظ چاہتاہے انہوں نے کہاکہ آج اگر بھارت نے اِس معاملے میں ذرابھی ڈھیل دکھائی تو اِس منصوبے کی کامیابی کے بعد بھارت کاخطے میں کسی بھی لحاظ سے وہ مقام باقی نہیں رہے گاجیساتیساکہ آج ہے۔

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

جبکہ اِدھر ہمارے پاکستانی وزیراعظم نوازشریف نے بھی بھارتی حکمرانوں کی پاکستان مخالف دشمنی اور سازشوں کامقابلہ کرنے کے عزم کو دہراتے اور اپنے آئندہ کے لائحہ عمل پر سیسہ پلائی ہوئی دیوار کے مافق قائم رہنے کا اعلان کرتے ہوئے بھارت کو خبردارکیاہے کہ ”دشمن کو اقتصادی راہداری منصوبہ سبوتاژنہیں کرنے دیں گے“انہوں نے کہاہے کہ ”اقتصادی راہداری منصوبے کی مخالفت سے بھارتی عزائم کھل کر سامنے آگئے ہیں، چین نے بھی بھارتی اعتراضات کو مستردکردیاہے، مُلک دُشمن عناصرپاکستان کو ترقی یافتہ اور خوشحال نہیں دیکھ سکتے ہیں‘، دُشمن قوم کو تقسیم کرناچاہتاہے، دُشمن کی پاکستان کے خلاف ہر گھناو ¿نی سازش کو ناکام بنادیں گے“جس پر قوم اپنے وزیراعظم نوازشریف کو سلام پیش کرتی ہے اور اِنہیں یقین دلاتی ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبے اور ملک کو دہشت گردی سے پاک حکومتی عزائم سمیت قوم ہر اُس منصوبے میں حکومت اور پاک فوج کے شابہ بشابہ کھڑی رہے گی جس میں مُلک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کے عظیم گوہرپنہاں ہوں گے۔

اب پاکستانیوں کے لئے یہ بات بغیرکسی شک و شبہ کے حقیقت پر مبنی ہونی چاہئے کہ پاکستان کی ترقی ، خوشحالی اور سلامتی کا اصل دُشمن بھارت ہے ایسے میں پاکستانیوں کو خطے میں اپنے خلاف ہونے والی بھارتی سازشوںاور بھارت کی جانب سے اپنے خلاف ہونے والے گھناو ¿ عزائم سے بھی چوکنارہناچاہئے اوراَب ضروری ہوگیا ہے کہ پاکستانی اپنی بقاءوسالمیت کے لئے بھارتی عزائم اورسازشوں کا مقابلہ بھارت کو اپنا ازلی دُشمن جان کر کریں تو خطے میں بھارتی سازشوں اور عزائم کو خاک میں ملانے کے ساتھ ساتھ طاقت کا توازن بھی برقراررکھاجاسکتاہے ورنہ کچھ بھی ہمارے ہاتھ نہیں آئے گا۔

Azam Azim Azam

Azam Azim Azam

تحریر : محمداعظم عظیم اعظم
azamazimazam@gmail.com