چمن (جیوڈیسک) کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے کہا ہے افغانستان جب تک اپنا رویہ درست نہیں کریگا، سرحد بند رہے گی، کابل سمجھ لے نادان شرارت سے اپنا ہی نقصان ہوتا ہے، ہمیں مجبوراً چار پانچ چیک پوسٹیں تباہ کرنا پڑیں، جارحیت کرنے والوں کا انجام عبرتناک ہو گا۔
کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض کی افٖغانستان کو وارننگ ، چمن میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے دو ٹوک الفاظ می کہا افغانستان جب تک اپنا رویہ درست نہیں کریگا سرحد بند رہے گی، کابل سمجھ لے نادان شرارت سے اپنا ہی نقصان ہوتا ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے کہا حالیہ واقعات افغانستان کے حق میں بہتر نہیں ہمیں مجبوراً چار پانچ چیک پوسٹیں تباہ کرنا پڑیں۔
کمانڈر سدرن کمانڈ نے کہا جارحیت کرنے والوں کا انجام عبرتناک ہوگا، امید ہے افغان لیڈر شپ حالات کا جائزہ لے گی۔
لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے اس امید کا اظہار کیا فلیگ میٹنگ کا نتیجہ ضرور نکلے گا۔