واشنگٹن (جیوڈیسک) پاکستان کی امداد شکیل آفریدی کی رہائی سے مشروط کرنے کا بل کانگریس میں پیش کردیا گیا ہے۔ کانگریس میں پیش کردہ بل کے مطابق شکیل آفریدی کی رہائی اور تمام الزامات واپس لینے تک پاکستان کو 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی امداد روک لی جائے۔
شکیل آفریدی پر اسامہ بن لادین کی تلاش کے حوالے سے لگے الزامات واپس لیے جائیں۔ بجٹ مسودہ کے مطابق جب تک مریکی وزیر خارجہ کی طرف سے ضمانت نہیں ملتی تب تک رقم جاری نہیں کی جائے گی۔ بجٹ کا مسودہ ڈیموکریٹ اور ریپبلکن ارکان کی رضامندی سے تیار کیا گیا۔