پاکستان میں ہوا سے 3 لاکھ 40 ہزار میگا واٹ بجلی پیدا ہو سکتی ہے، امریکی رپورٹ

Electricity

Electricity

اسلام آباد (جیوڈیسک) امریکی ادارے نیشنل ری نیو ایبل انرجی لیب کی مطالعاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں ہوا کی مدد سے 3 لاکھ 40 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کی جاسکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہزار کلو میٹر طویل ساحلی پٹی ہوا سے بجلی پیدا کرنے کے حوالے سے مثالی حیثیت کی حامل ہے جس میں کراچی کوئٹہ اور جیوانی شامل ہیں اس کے علاوہ گھارو سے کیٹی بندر تک کے علاقے سے 50 ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کی جاسکتی ہے۔