لکھنؤ (جیوڈیسک) پاک فضائیہ کےطیارے نے ایندھن کے لیے بھارتی شہر لکھنؤ میں لینڈنگ کی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پاک فضائیہ کا طیارہ گزشتہ روز راولپنڈی سے چٹاگانگ جاتے ہوئے لکھنؤ ایئرپورٹ پر اترا۔
جس نے ایندھن بھروایا، طیارے میں 5 فوجی سوار تھے۔ اس حوالے سے پاک فضائیہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جیٹ طیارے کی ایندھن کے لیے لینڈنگ معمول کا معاملہ ہے، یہ پاک فضائیہ کا مسافر طیارہ تھا جو بنگلادیش کے شہر چٹاگانگ جا رہا تھا۔