پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر مارشل طاہر رفیق بٹ نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ اندورن اور بیرون چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔ اس سے قبل پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر مارشل طاہر رفیق بٹ کا آپریشنل ایئربیس کے دورے کے موقع پر کہنا تھا کہ ملکی دفاع کو یقینی بنانے کیلئے بہترین پیشہ ورانہ تربیت کا اعلی معیار برقرار رکھنا اور مسلسل کوششیں انتہائی ضروری ہے۔
ایئر مارشل پاک فضائیہ کو دورے کے موقع پر فضائیہ کے مختلف جاری منصوبوں سے کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر ایئر مارشل طاہر رفیق بٹ ایئرمینوں سے ملے اور ان کے کاراستعداد کو سراہا۔ ایئرچیف مارشل طاہر رفیق بٹ نے کہا کہ پاک فضائیہ کو بین الاقوامی ایئرفورسز میں اہم مقام حاصل ہے۔ چیف ایئر مارشل کا کہنا تھا کہ فضائیہ کے قیمتی اثاثہ جات اور سامان کی تیاری اور ان کی خاطر خواہ دیکھ بھال کی زمہ داری بہتر تربیت، علم اور درست عوامل کے تحت ہی حاصل ہو سکتی ہے۔