پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں کی بمباری سے 21 دہشت گرد ہلاک، پانچ ٹھکانے تباہ

Jet Planes

Jet Planes

راولپنڈی (جیوڈیسک) شمالی وزیرستان اور دیگر علاقوں میں دہشت گردوں کیخلاف پاک فوج کی کارروائیاں کامیابی سے جاری ہیں۔

خیبر ایجنسی کے علاقے تیراہ میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کی موجودگی کی اطلاع پر پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے کاروائی کر کے دہشت گردوں کے پانچ ٹھکانے تباہ کر دئیے۔ جیٹ طیاروں کی کارروائی کے دوران 21 دہشت گرد بھی مارے گئے۔

اس سے پہلے وادی تیرہ میں سیکورٹی فورسز کی بیشتر کارروائیوں کے دوران متعدد دہشت گرد مارے جا چکے ہیں۔

عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان کے ساتھ ساتھ دیگر قبائلی علاقوں میں بھی دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔