اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم سے پاک فضائیہ کے سربراہ نے ملاقات کی ہے، نواز شریف کا کہنا ہے پاکستان ایئر فورس کا ملکی دفاع کے لئے کردار قابل ستائش ہے۔ وزیراعظم نواز شریف سے پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ نے وزیراعظم ہاس اسلام آباد میں ملاقات کی۔
انہوں نے وزیراعظم کو پاکستان ایئر فورس کے پیشہ وارانہ امور سے متعلق آگاہ کیا۔ وزیر اعظم نواز شریف نے ملکی دفاع کے لئے پاک فضائیہ کے کردار کو سراہا، انہوں نے کہا کہ جدید دور کے تقاضوں کے مطابق پاکستان ایئر فورس کی ضروریات پوری کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔