اسلام آباد (جیوڈیسک) پاک فضائیہ کا دستہ مشترکا ہوائی مشقوں شاہین ٹو میں شرکت کیلئے چین روانہ ہو گیا۔ پاکستان، چین کی حدود میں مشترکا فضائی مشقیں کرنے والا پہلا ملک ہو گا ۔پاک فضائیہ سے جاری اعلامیے کے مطابق پاک فضائیہ کا دستہ معراج اور F-7PG جنگی طیاروں کے ساتھ چین گیا ہے۔
پاک چین شاہین 1 مشترکا فضائی مشقیں پاکستان کے ایک آپریشنل ائیر بیس پر ہوئی تھیں جس کے بعد شاہین ٹو مشترکا فضائی مشقوں کا انعقاد چین میں کیا جارہا ہے۔ ان جنگی مشقوں کا بنیادی مقصد کسی بھی خطرے سے نمٹنے کیلئے فضائی جنگی قوت کی صلاحیت کو نکھارنا ہے۔