پاک فضائیہ نے دہشتگردی کیخلاف آپریشن میں اہم کردار ادا کیا : نواز شریف

Sohail Aman and Nawaz Sharif

Sohail Aman and Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ کے دہشت گردی کے خلاف آپریشن میں موثر کردار کی وجہ سے دہشت گردی کا نیٹ ورک تباہ ہوا، فضائیہ کی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانے کے لیے تمام وسائل فراہم کریں گے۔

اسلام آباد میں پاک فضائیہ کے سربراہ سہیل امان نے وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی ، ملاقات میں پاک فضائیہ کی ملکی سرحدوں کے دفاع کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے آپریشن ضرب عضب میں پاک فضائیہ کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاک فضائیہ کے دہشت گردی کے خلاف آپریشن میں موثر کردار کی وجہ سے دہشت گردی کا نیٹ ورک تباہ ہوا۔

فضائیہ کی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانے کے لیے تمام وسائل فراہم کریں گے ، ملکی فضائی سرحدوں کی حفاظت کے لیے پاک فضائیہ کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔