پاک فضائیہ کا ہوا بازوں اور تکنیکی عملے پر مشتمل دستہ پاک چین مشترکہ ہوائی مشق شاہین- II کے کامیاب اختتام کے بعد آج ایک آپریشنل ائیر بیس پر واپس پہنچ گیا
Posted on September 24, 2013 By Tahir Webmaster اسلام آباد
اسلام آباد : پاک فضائیہ کا ہوا بازوں اور تکنیکی عملے پر مشتمل دستہ پاک چین مشترکہ ہوائی مشق شاہین- II کے کامیاب اختتام کے بعد آج ایک آپریشنل ائیر بیس پر واپس پہنچ گیا۔ قبل ازیں ایک اختتامی تقریب کا انعقاد لیفٹیننٹ جنرل زینگ کن لیانگ ، ڈپٹی کمانڈرچینی فضائیہ (PLAAF) نے کیا جس میںائیر مارشل سہیل امان، ڈپٹی چیف آف ائیر سٹاف (آپریشنز) اور پاک فضائیہ کے اعلیٰ عہدیداروں نے شرکت کی۔ اس مشق میں دونوں فضائی افواج کے دوران ہم آہنگی اور تعاون کو مزید بہتر بنانے کے لئے پیچیدہ فضائی آپریشنز کئے گئے۔
اس مشق کے دوران پاک فضائیہ اور چینی فضائیہ ((PLAAFکے جنگی طیاروں نے عصری تقاضوں کے عین مطابق تکنیکی اور آپریشنل ماحول میں مشترکہ فضائی آپریشن کئے۔
اس مشق سے ملنے والے تجربے کی روشنی میں دونوں فضائی افواج کی آپریشنل صلاحیتیں بہتر ہونگی۔ شاہین۔II کا آغاز 3 ستمبر 2013 کو پاک فضائیہ کے جنگی طیاروں، ہوا بازوںاور تکنیکی عملے کی چین آمد پر ہوا۔ یہ ایک تاریخی موقع تھا کہ چین کی فضائی حدود میں کسی بھی غیر ملکی فضائیہ کی چینی فضائیہ ((PLAAF کے ساتھ یہ پہلی مشترکہ ہوائی مشق تھی۔ یہ پاک چین دوستی کی ایک درخشاں مثال ہے۔