واشنگٹن (جیوڈیسک) دارالحکومت میں پریس بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ جان کربی نے کہا کانگریس نے طیارے فروخت کرنے کی منظوری دی تھی لیکن کچھ اہم ارکان کے انکار کی وجہ سے مالی امداد جاری کرنے سے انکار کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کانگریس کی مخالفت کی وجہ سے پاکستان کو اطلاع دے دی ہے کہ اسے طیارے خریدنے کے لیے اپنے قومی فنڈ کا استعمال کرنا ہو گا۔
انہوں نے کہا جس طرح کی شرائط کانگریس نے لگائی ہیں دفتر خارجہ اصولاً ان کے خلاف ہے کیونکہ اس سے صدر اور وزیر خارجہ دونوں ہی کے لیے خارجہ پالیسی چلانا مشکل ہو جاتا ہے جو امریکی مفاد میں ہو۔