واشنگٹن (جیوڈیسک) میڈیا سے بات کرتے ہوئے سینیٹر کارڈن نے کہا سینیٹ میں طیاروں کی فروخت کے بل پر آج بحث ہو گی۔ ریپبلکن پارٹی کے سینیٹر رینڈ پال نے فروری میں طیاروں کی فروخت روکنے کے لئے قرارداد پیش کی تھی۔
سینیٹر کارڈن نے کہا کہ ریپبلکن اور ڈیموکریٹ ارکان کی اکثریت سینیٹر پال کی تجویز کے خلاف ہیں۔ امید ہے کہ طیاروں کی فروخت کا بل منظور کر لیا جائے گا۔
پاکستان کو انسداد دہشتگردی اور افغانستان کی سرحد کے ساتھ شدت پسندوں کے خلاف کارروائی کے لئے فضائیہ کو جدید بنانے کی ضرورت ہے۔