فیصل آباد (پ ر) صدر موبائل ایسوسی ایشن کچہری بازار اور نائب صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) کارپوریشن سٹی فیصل آباد چوہدری خالد جٹ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما علیم خان کی غنڈہ گردی کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
صحافیوں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے سے سچ کی دبایا نہیں جا سکتا۔ پورا پاکستان جانتا ہے کہ علیم خان قبضہ گروپ کا سرغنہ ہے اور کئی ہائوسنگ سوسائٹیوں پر قبضہ کر کے دھرنوں کیلئے پیسے اکٹھا کرتا ہے اسی پیسے سے نوجوانوں کو ورغلا کر حکومت کیخلاف اکسایا جاتا ہے۔ خالد جٹ نے کہا کہ کرپشن کا واویلا کرنیوالے سونامی خان کو بغلوں میں کرپشن زدہ افراد نظر کیوں نہیں آ رہے۔
سونامی خان دوسروں پر کیچڑ اچھانے کی بجائے پہلے خود گریبان میں جھانکیں اور عوام کو لوگوں کی زمینوں پر قبضے کرنے کا جواب دیں۔ علیم خان کا صحافی کے سوال پر طیش میں آنا اس بات کا ثبوت ہے کہ دال میں کچھ کالاہی نہیں پوری دال ہی کالی ہے۔ خالد جٹ نے کہا کہ اگر سونامی خان چور نہیں تو تلاشی دیں اور میڈیا کے ساتھ بدتمیزی اور انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کا نوٹس لیں اور صحافیوں کے ساتھ بدسلوکی پر معافی مانگیں۔