کراچی : سابق سٹی ناظم کراچی نعمت اللہ خان نے کہا ہے کہ الخدمت فائونڈیشن پاکستان قربانی پراجیکٹ کے تحت شام کے مہاجرین اور ملک بھر کے مستحقین، جن میں سیلاب متاثرین اور سندھ بلوچستان کے پسماندہ علاقوں کے لوگوں کے لیے فی سبیل اللہ قربانیاں کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ 2014 میں بھی ملک بھر میں بشمول آزاد کشمیر الخدمت فائونڈیشن نے مستحقین اور کمزور طبقے کے لیے ہزاروں قر بانیاں کیں اور گوشت ان کے گھروں تک پہنچایا اس مر تبہ شام کے مہاجرین بھی مشکل حالات سے دو چار ہیں اور تر کی سمیت مختلف ممالک میں مقیم ہیں۔
عید الااضحیٰ پر انہیں بھی خوشیوں میں شر یک کرنے کا پروگرام تر تیب دیا ہے۔اس سلسلے میں بڑ ے پیمانے پر فی سبیل اللہ قر بانی کا اہتمام کیا جا رہا ہے ۔مستحقین و متاثرین میں عید کی خوشیاں بانٹنا بڑی نیکی ہے۔
الخدمت فائونڈیشن نے ماضی میں بھی لو گوں میں خوشیاں بانٹیں امسال بھی مستحقین و سیلاب متاثرین کو خوشیوں میں شر یک کرے گ ۔اس سلسلے میں الخدمت فائونڈیشن کے سیکڑوں رضا کار گوشت مستحقین تک پہنچانے کے لیے تیار ہیں۔
انہوں نے اہلِ خیر افراد سے اپیل کی ہے کہ شام کے مہاجرین اور ملک بھر کے مستحقین میں خوشیاں بانٹنے کے لیے الخدمت کا ساتھ دیں اور فی سبیل اللہ قر بانی میں حصہ لیں۔