اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر برائے پورٹس اینڈ شپنگ سینیٹر کامران مائیکل نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی حالیہ سفارتی اورتجارتی کامیابیاں وزیراعظم میاں نوازشریف کے ویژن کی مرہون منت ہیں، وزیراعظم خارجہ پالیسی اورقومی معیشت کی بحالی پر خاص توجہ دے رہے ہیں۔
مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کامران مائیکل کا کہنا تھا کہ پاکستان نے تجارت کے فروغ کیلیے چین سمیت دوست ملکوں کااعتماد بحال کردیا، پاکستان کے سکھ چین کیلیے ہمارے دیرینہ اورسچے دوست چین کاکردار انتہائی اہم اورقابل قدر ہے، ہرکڑے وقت میں پاکستان اورچین نے ایک دوسرے کا بھرپور اندازسے ساتھ دیا۔