پاکستانی آل رانڈر بوم بوم شاہد آفریدی نے ایک اور منفرد ریکارڈ اپنے نام کرلیا

Shahid Afridi

Shahid Afridi

پاکستانی (جیوڈیسک) شاہد آفریدی کا ذکر ہو اور چھکے اور چوکوں کا خیال ذہین میں نہ آئے ایسا کیسے ہوسکتا ہے۔ آفریدی نے انیس سو چھیانوے میں اپنے انٹرنیشنل کرکٹ کے آغاز سے ہی حریف بولرز پر ایسی دہشت قائم کی ہوئی ہے جو اب تک برقرار ہے۔ آفریدی وکٹ پر آتے ہیں اور اسکور بورڈ میں رنز کی تعداد میں مشین کی طرح اضافہ شروع ہوجاتا ہے۔ وہ اننگز کا آغاز چھکے سے کرتے ہیں اور مخالف ٹیم کے چھکے بھی چھڑا دیتے ہیں۔

آفریدی سے چھکا کھانے کے بعد اچھے اچھے بولرز کی لائن اور لینتھ بگڑ جاتی ہے۔ ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کی تیز تزین سینچری بنانے کا اعزاز بھی آفریدی کو ہی حاصل ہے اور اب سب سے زیادہ چار سو چھکوں کا منفرد ریکارڈ بھی بوم بوم نے اپنے ریکارڈز میں شامل کرلیا ہے۔

آفریدی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سینٹ وینسٹ میں کھیلے جانے والے سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں چار سو چھکے مکمل کئے۔ وہ ون ڈے میں تین سو چودہ، ٹیسٹ میں باون اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں چونتیس چھکے لگاچکے ہیں۔ دنیا میں شاہد ہی ایسا کوئی میدان ہو جہاں آفریدی نے چھکا نہ لگایا ہو اور نہ ہی ایسا کوئی بولر ہے جو بوم بوم کے اعتاب سے بچا ہو۔