کراچی (جیوڈیسک) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا کہنا تھا کہ پاکستان کا کل بھی حامی اور خیر خواہ تھا آج بھی حامی اور خیر خواہ ہوں۔ کچھ لوگ کراچی آپریشن کا رخ غلط سمت موڑ رہے ہیں۔
انہوں نے آرمی چیف سے اپیل کی کے ایسے عناصر کے خلاف نوٹس لیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کرپشن کے کیسوں میں صرف کراچی یا صوبہ سندھ سے گرفتاریاں کی جا رہی ہیں۔
انہوں نے سوال کیا کہ کیا اے پی سی کا مینڈیٹ تھا کہ صوبائی حکومت کو بائی پاس کیا جائے؟؟۔ الطاف حسین کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم کے کارکنوں کو گرفتار کر کے ماورائے عدالت قتل اور لا پتا کیا جا رہا ہے۔