کابل (جیوڈیسک) بطور افغان صدر اپنے الوداعی خطاب میں حامد کرزئی کا کہنا تھا کہ امریکا اور پاکستان سے دوستانہ تعلقات چاہتے ہیں، افغانستان کا امن و استحکام غیر ملکی طاقتوں کے ہاتھوں میں ہے۔
پاکستان افغانستان کی خارجہ پالیسی پر اپنا کنٹرول چاہتا ہے لیکن ایسا کبھی ہونے نہیں دیا جائے گا۔ انھوں مزید کہا کہ الیکشن کی تاریخ کا اعلان ہوتے ہی افغانستان میں حملے شروع ہو گئے۔ ان انتخابات کے دوران پر تشدد واقعات میں غیر ملکی ملوث تھے۔