پاکستان اور امریکہ کے تعاون کے بغیر کابل میں امن ممکن نہیں: حامد کرزئی

Hamid Karzai

Hamid Karzai

کابل (جیوڈیسک) سابق افغان صدر حامد کرزئی نے کہا ہے کہ افغانستان میں ہونے والی لڑائی افغانستان کی جنگ نہیں تھی ۔یہ جنگ افغان قوم پر مسلط کی گئی، پاکستان اور امریکہ کے تعاون کے بغیر کابل میں قیامِ امن ممکن نہیں۔

کابل میں برطانوی خبر رساں ادارے کو انٹرویو میں حامد کرزئی نے کہاکہ افغانستان مسائل سے دو چار ہے۔

تقریباً روز ہی صدر اشرف غنی سے ملاقات ہوتی ہے ان کو اہم مشورے دیتے ہیں۔ایک سوال پر حامد کرزئی نے کہا کہ تمام ترمسائل کے باوجود افغان قوم نے مسائل کا مقابلہ کیا۔ امید ہے کہ ملک کو درپیش مسائل جلد ہی ختم ہوجائیں گے۔