کراچی : جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی رہنما اور مرکزی جماعت اہل سنت کے نگران اعلیٰ شاہ محمد اویس نورانی صدیقی نے کہا ہے کہ بھارت کا جنگی جنون اور اسلحہ سازی کا شوق دیوانگی تک پہنچ چکا ہے، مگر دنیا کے امن کے ٹھیکیداروں کو یہ نظر نہیں آرہا ہے، کشمیر میں جو کچھ ہو رہا ہے اس پربھی عالمی اداروں اور سربراہوں کی آنکھیں بند ہیں، کشمیر میں قریب دو سو مسلمان شہید کیے جا چکے ہیں، کئی ماہ سے ہڑتال جیسی صورتحال ہے، وادی میں انسانی خون انتہائی سستا ہوچکا ہے۔
اقوام متحدہ نے وعد ہ کیا تھا کہ تحقیقاتی مشن بھیجے گا مگر ایسا نہیں ہو سکا،کشمیر کمیٹی موثر ادا کرتی تو شائد حالات اتنے زیادہ خراب نہ ہوتے، اس وقت پروپیگنڈے کی اشد ضرورت ہے جو دنیا کو پل پل کی خبر دے کہ کشمیر میں کیا کیا مظالم روا رکھے جا رہے ہیں،بھارت جنگی جنون میں اپنے انجام کو پہنچ جائے گا، کیوں مسلم قوم کبھی بھی ظلم پر مسلسل خاموش نہیں رہ سکتی ہے،خادمین کے ایک وفد سے ملاقات میں اظہار خیال کرتے ہوئے جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی رہنما اور مرکزی جماعت اہل سنت کے نگران اعلیٰ شاہ محمد اویس نورانی صدیقی نے کہا کہ بھارت پاکستان کا ازلی دشمن ہے،امریکہ بھارت کی سرپرستی کر رہا ہے، مسلمانوں پر پابندی لگانے والا ٹرمپ کو بھارت اور اسرائیل کی جنونی دہشت گردیا نظر نہیں آٹی ہیں،مسلمانوں کو دہشت گرد کہنے والے امریکی صدر انتہائی متعصب اور نفرت انگیز شخصیت ہیں، امریکہ کی بربادی بہت پہلے شروع ہوچکی ہے مگر اب عملی طور پر نظر بھی آئے گی۔
مغرب اپنا قبل درست کرے،گزشتہ دنوں میں سوشل میڈیا پر ملنے والا ملک دشمنی اور اسلام سے نفرت آمیز مواد بھی بھارت ایجنسی را کے فنڈ سے دستیاب تھا، وزیر داخلہ نے بلاگرز کو محفوظ راستہ فراہم کیا، قانون کی بالادستی قائم نہیں ہوگی تو کوئی بھی قانون کو ہاتھ میں لینے کی جسارت کرے گا،شاہ محمد اویس نورانی صدیقی نے کہا کہ شہر میں جہاں موقع ملا تعمیر کے لئے سڑکیں توڑ دیں ہیں، متبادل راستے نہیںبنائے گئے،ترقیاتی کام منظم انداز سے کیے جاتے تو اس طرح کے حادثات پیش نہ آتے،جامعہ اردو کی طالبات کی ہلاکت نہایت افسوس ناک سانحہ ہے،یونیورسٹی شاہراہ شہر کی اہم ترین شاہراہ ہے جو گزشتہ کئی مہینوں سے زیر تعمیر ہے، جس کی وجہ سے لاکھوں لوگ ہر روز مسلسل اذیت سے گزرتے ہیں، سندھ حکومت اس کام جلد ختم کرنے کی حکمت عملی تیار کرے اور متبادل روٹ کا ااعلان کرے۔