پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامرخان کی شادی 31 مئی کو ہوگی

Amir khan Marriage

Amir khan Marriage

نیویارک (جیوڈیسک) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان رواں ماہ کے اختتام پر شادی کے بندھن میں بندھنے جارہے ہیں۔عامر خان کی منگنی نیویارک میں پاکستانی نژاد امریکی طالبہ فریال مخدوم کے ساتھ ہوئی تھی۔ ان کی شادی 31 مئی کو ہورہی ہے جس کے لیے دونوں خاندانوں میں تیاریاں عروج پر پہنچ چکی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جہاں فریال نے شادی کی تاریخ سے پردہ اٹھایا وہیں عامر نے گھرپر جاری ڈھولکی کے فنکشن اور جم میں اپنے دوستوں کے ساتھ مہندی اور شادی کے لیے ڈانس پریکٹس کی تصاویر جاری کیں۔

عامر خان اور فریال مخدوم کی شادی کا فنکشن نیویارک کے فائیو اسٹار ہوٹل میں جبکہ ولیمہ عامر خان کے شہر بولٹن میں ہوگا جس میں 4 ہزار افراد شرکت کریں گے۔