پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے جولیو ڈیاز کو شکست دے دی

Boxer Amir Khan

Boxer Amir Khan

لندن(جیوڈیسک)جولیوڈیازکوہراکرلائٹ ویلٹرویٹ ٹائٹل پرنظریں جمالیں پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان فارم میں واپس آ گئے، اپنے حریف جولیو ڈیاز کو ہرا کر لائٹ ویلٹر ویٹ ٹائٹل پر نظریں جما لیں۔

عامر کنگ خان 2سال بعد اپنے ملک میں ایکشن میں نظر آئے۔لندن کے موٹر پوائنٹ ایرینا میں عامر کی ٹکر تھی میکسیکو کے جولیو ڈیاز سے۔عامر اور جولیو، دونوں اپنی اپنی کیٹیگریز میں عالمی چیمپین رہ چکے ہیں۔

فائٹ شروع ہوئی تو ابتدائی راونڈز میں عامر خان کا پلڑا بھاری نظر آیا۔عامر نے ابتدا ہی سے اپنی پھرتی اور زوردار مکوں سے جولیو کو جمنے نہ دیا۔ لیکن پانچویں راونڈ میں جولیو کچھ سنبھل گئے اور پھر مقابلہ ٹکر کا ہوا۔

10ویں راونڈ تک کبھی عامر آگے اور کبھی جولیو۔آخری 2راونڈز میں جولیو نے مکے تو خوب برسائے لیکن کنگ خان اپنی بہتر فٹنس اور اسٹیمنا کے باعث لڑکھڑائے نہیں۔عامر خان نے یہ مقابلہ ریفریز کے متفقہ فیصلے سے جیتا۔