پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان آج دولہا بنیں گے ، شادی کی پر وقار تقریب کو کھیلوں کے ستارے چار چاند لگائیں گے۔ چھبیس سالہ عامر خان کی شادی کی تمام تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں۔ آج عامر خان نئی زندگی کے رِنگ میں اتر جائیں گے۔ انہوں نے دولہا بننے سے پہلے اپنی شادی کی خوشیاں دوبالا کرنے کے لئے خود ڈانس سیکھا۔
پاکستانی نژاد برطانوی باکسر کی شادی اکیس سالہ امریکا میں مقیم فریال مخدوم سے طے پائی تھی۔ شادی کی تقریب نیویارک کے ایک نجی ہوٹل میں ہو گی جہاں سیاسی ، سماجی شخصیات کے علاوہ شوبز اور اسپورٹس اسٹار شرکت کریں گے۔