پاکستانی (جیوڈیسک) نژاد برطانوی درزی نے دنیا کا سب سے مہنگا سوٹ تیار کیا ہ، سوٹ کی قیمت بارہ لاکھ نو ہزار امریکی ڈالر ہے۔ سوٹ کی تیاری میں 22 قیراط سونا اور ہیرے کے بٹن استعما ل کئے گئے ہیں۔ سوٹ تیار کرنے والے ارشد محمود کا تعلق میر پور آزاد کشمیر سے ہے۔ انھوں نے کراچی میں کا م سیکھا۔
سوٹ کی تیاری میں انھیں دو سو گھنٹے لگے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ کئی مشہور شخصیا ت کے لئے سوٹ تیار کر چکے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اس سوٹ کی افتتاحی تقریب ہانگ کانگ میں کی گئی تھی جہاں دنیا بھر سے ایک سو اسی سے زائد معروف شخصیات نے شرکت کی۔